آئندہ 2 سے 3 روز کے دوران ملک کے میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 2 یا 3 روز کے دوران ملک کے میدانی علاقوں میں شدید گرم اور خشک رہے گا۔ اور جو علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے ان میں لاہور، فیصل آباد، بہاولپور، ملتان، سرگودھا، گوجرانوالہ، ساہیوال، میرپورخاص، لاڑکانہ، سکھر، حیدرآباد، شہید بےنظیرآباد، سبی اور ڈی آئی خان شامل ہیں –

محکمہ موسمیات ماہرین کا کراچی کے حوالے سے بتانا تھا کہ اس وقت شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 28.5 اور درجہ حرارت 34.5 ڈگری سینٹی گریڈ ہے اور یہ درجہ 37 ڈگری تک بڑھ سکتا ہے۔ شہر میں سمندر کی سمت سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 30 کلومیٹر فی گھنٹہ اور ہوا میں نمی کا تناسب 56 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں