آرمی پبلک سکول حملے میں ملوث 2دہشت گردوں کو پھانسی ، پاک افغان سرحدی علاقے میں ڈرون حملہ 3ہلاکتیں

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق 2 دہشت گرد عطاء اللہ ولد محمد سلطان اورتاج محمد ولد الف خان کو پھانسی دے دی گئی ہے۔ دونوں دہشت گردوں کو فوجی عدالت نے سزا سنائی تھی ۔ دونوں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے تھا

دونوں دہشت گرد آرمی پبلک اسکول پر حملے کے علاوہ کئی بے گناہ شہریوں اور پولیس اہلکاروں پر حملوں میں بھی ملوث تھے۔
عطاء اللہ اور تاج محمد نےمجسٹریٹ اور ٹرائل کورٹ کے سامنے اپنے جرائم کا اعتراف کیا تھا۔
_________________________

شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحدی علاقے میں آج ہونے والے ڈرون حملے میں 3 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ شمالی وزیرستان کی پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق ڈرون حملہ گرویک کے علاقے میں ہوا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ڈرون طیاروں نے ایک گھر کو نشانہ بنایا۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں