آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو انکے بیٹے نے کیا کہا

جی ایچ کیو راولپنڈی میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے پاک آرمی کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دنوں فوج اور اس سے قبل مجھے ذاتی طورپر تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور پہلے ایک فیصلہ ( مسترد والی ٹویٹ) کیا تو بیٹے نے کہا کہ آپ نے پاپولر مگر غلط فیصلہ کیا ہے، جب دوسرا فیصلہ کیا (ٹویٹ واپس لینے کا) تو بیٹے نے کہا کہ اب آپ نے درست مگر ان پاپولر فیصلہ کیا ہے –

آرمی چیف نے کہا کہ ہر کام کیلئے صرف فوج کی طرف نہ دیکھا جائے پوری قوم پاکستان کو آگے بڑھانے کیلئے کام کرے ان کا کہنا تھا کہ عالمی عدالت انصاف میں وکیل ہم نے کیا، انڈس واٹر ٹریٹی پر بھی ہم کام کر رہے ہیں، نوجوان نسل سے بہت امیدیں وابستہ ہیں، ہمارے نوجوان سٹریٹ فارورڈ ہیں، یہ ملک سب کاہے، ذمہ داری بھی سب کی ہے –

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں