ابن سینا سکول آف سائنس

تعلیم و تربیت ایک مضبوط قوم کی تشکیل میں بنیادی اہمیت کی حامل ہے۔ماضی میں بہاول پور اپنے تعلیمی مراکز کی وجہ سے عالمی شہرت کا حامل رہا ہے لیکن بد قسمتی سے یہ عروج قصہ پارینہ بن چکا ہے۔ پسماندہ علاقوں میں شرح خواندگی نہ ہونے کے برابر ہے لیکن یہاں اقبال عباسی جیسے علم دوست حضرات اپنی مدد آپ کے تحت جہالت کی تاریکیوں میں نور کی شمع روشن کرنے کے مشن پر گامزن ہیں۔اسی مشن کے تحت2008ء میں ابن سینا سکول آف سائنس کا قیام عمل میں لایا گیا جس کا مقصد مشہور مسلم سائنسدان بوعلی سینا کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے نئی نسل کو شاندار ماضی و جدید تعلیم کے امتزاج سے علم سے بہرہ ور کرنا ہے۔4کنا ل اراضی پر مشتمل خوبصورت عمارت کے حامل اس ادارہ میں سرسبز لان کے علاوہ جدیدکمپیوٹر لیب ،سائنس لیبارٹری اور لائبریری طلباء کو عصر حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرتے ہیں۔درس و تدریس کے 20سالہ تجربہ کے حامل اقبال عباسی کی زیرنگرانی اعلیٰ تعلیم یافتہ سٹاف بچوں کی علمی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ اخلاقی تربیت کے لیے بھی ہمہ وقت کوشاں رہتا ہے۔بہاول پور کے پسماندہ علاقہ میں اس ادارہ کا قیام ایک عظیم علمی جہاد ہے جس کے لیے اقبال عباسی اور تمام سٹاف مبارکباد کے مستحق ہیں۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں