اب مردہ قندیل بلوچ بھی میڈیا نے بیچ دی

پاکستان کی سوشل میڈیا سٹار قنديل بلوچ کی زندگی پر بننے والے ڈرامہ سیریل کا پہلا پرومو جاری کر دیا گیا ہے۔ قندیل بلوچ کی زندگی پر بننے والے اس ڈرامے میں قندیل کا کردار اداکارہ صبا قمر ادا کر رہی ہیں –

پرومو میں صبا قمر کے علاوہ پاکستانی اداکار سرمد كھوسٹ اور علی کاظمی بھی نظر آتے ہیں۔ سرمد اس فلم میں قنديل کے بھائی اور علی کاظمی قنديل کے شوہر کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

ایکسپریس ٹریبیون کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈرامے کی رائیٹر شازیہ خان نے کہا ‘اس فلم کے لیے لکھتے ہوئے میں نے ایک بار بھی یہ نہیں سوچا کہ میں اسے کیوں لکھ رہی ہوں۔ کیونکہ اس کا جواب ہمیشہ سے میرے پاس تھا۔ یہ ایسی کہانی ہے جسے بیان کرنا ضروری ہے۔ ایک چھوٹے سے شہر کی کم پڑھی لکھی لڑکی اپنے خواب پورے کرنے اور خاندان کی مدد کے لیے گھر سے نکلتی ہے۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں