اعلی فوجی افسر سمیت 64 افراد منشیات استعمال کرنے کی پاداشت میں نوکری سے برخاست

اے ایف پی ( غیر ملکی نیوز ایجنسی ) کے مطابق فلپائن کی نیشنل ڈیفنس ڈپارٹمنٹ نے 92 ایسےافراد کے نام جاری کیئے ہیں جنکے خون کے نمونوں میں ممنوعہ ادویات و منشیات کے استعمال کے شواہد پائے گئے ہیں ، پبلک افیر سروسز کے ڈاریکٹر ارسینیو انڈولونگ کے مطابق نوکری سے برخاست کیئے گئے ان افراد میں 1 اعلی فوجی افسر ، 64 نئے بھرتی ہونے والے ریکروٹ اور 18 سولین ( ڈیفنس منسٹری کے ملازمین ) شامل ہیں –

رپورٹ کے مطابق سال 2016 میں ٹوٹل 30974 فوجی افسران ، نئے بھرتی ہونے والے ریکروٹوں اور سولین عملے کے افراد سمیت خون کے ٹیسٹ کروائے گئے تھے ، جنکہ سال 2017 میں یہ تعداد اب تک 1861 ہو چکی ہے –

نئے فلپائنی صدر نے عہدہ سمبھالنے کے بعد سے ہی منشیات فروشوں اور استمعال کرنے والوں کو سخت سے سخت سزائیں دینے کی پالیسی پرکام کرتے ہوئے فلپائن کو منشیات فری بنانے کی مہم شروع کر رکھی ہے –

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں