امریکی انتظامیہ کا بھارت کی زبان بولنا قابل تشویش ہے ۔ وزیر داخلہ

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ کا کہناتھا کہ بھارتی حکومت کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں میں ملوث ہے ،بھارت روز اول سے حق خودارادیت کی تحریک کو دبانے کی کوشش کر رہاہے ،بھارت آزادی کی کاوشوں کو دہشتگردی کے طور پر پیش کرنے میں مصروف ہے ،کشمیری عوام کے حقوق پر کسی قسم کی کوئی سود بیازی نہیں ہو گی ۔ان کا کہناتھا کہ کشمیریوں کو ان کا جائز حق ملنے تک ہماری جدو جہد جاری رہے گی ،بھارتی تسلط سے آزادی اور حق خود ارادیت کشمیریوں کا مقدر ہے ،دنیا کی کوئی طاقت کشمیریوں کو ان کے حق سے محروم نہیں کر سکتی ۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں