ایران میں صدارتی اور بلدیاتی انتخابات کی انتخابی مہم ختم ، میدان آج سجے گا –

صدارتی اور بلدیاتی انتخابات کے امیدواروں نے انتخابی مہم کے آخری دن ووٹروں کو اپنی اپنی جانب مائل کرنے کے لئے پوری کوشش صرف کردی – صدارتی الیکشن کے چھ امیدواروں میں سے چار امیدواروں نے عملی طور پر اپنے نام واپس لے لئے ہیں اور اس طرح اب صرف دو امیدواروں کے ہی درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوگا – موجودہ صدر اور صدارتی الیکشن کے امیدوار حسن روحانی اور ابراہیم رئیسی کے درمیان سخت مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے –

سروے رپورٹوں میں کہا گیا ہے صدارتی الیکشن میں رائے دہندگان کی شرکت پچہتر فیصد سے زیادہ ہوگی -جمعے کو ہونےوالے انتخابات میں آٹھ کروڑ ایرانی عوام میں سے ساڑھے پانچ کروڑ سے زائد رائے دہندگان اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے – ایران کے آئین کے مطابق ایران کا ہر شہری جسکے پاس ایرانی شہریت اور ایران کا شناختی کارڈ ہے اور عمر بھی اٹھارہ سال ہے تو وہ ووٹ ڈالنے کا حقدار ہو گا –

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں