ایک میچ میں‌دو دفعہ ہیٹرک کی تاریخ رقم

بہاول پور(فیض رسول ہاشمی سے)آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا ایک میچ کے دوران دو بار ہیٹرک کرنے والے دنیا کے آٹھویں بولر بن گئے
انہوں نے یہ کارنامہ ڈومیسٹک کرکٹ میچ میں نیو ساؤتھ ویلز کی طرف سے کھیلتے ہوئے ویسٹرن آسٹریلیا کے خلاف سرانجام دیا
کرکٹ کی تاریخ میں ایک میچ کے دوران ایک ہی بولر کی
” دو بار ہیٹرک ” کا یہ آٹھواں واقعہ ہے
سب سے پہلے یہ کارنامہ انگلش بولر ” Alfred Shaw ” نے 1884 میں سرانجام دیا تھا
آخری بار یہ کارنامہ اکتوبر 1978 میں پاکستانی ڈومسٹک لیف آرم اسپنر ” آمین لکھانی ” نے یونیورسٹی اور ینگ پاکستان الیون کی جانب سے کھیلتے ہوئے بھارت کے خلاف ایک پریکٹس میچ کے دوران سرانجام دیا تھا
سات بار یہ واقعہ ڈومیسٹک میچ میں پیش آیا اور ایک ہی بار بین الاقوامی ٹیسٹ میچ میں پیش آیا تھا
جب 1912 میں مانچسٹر کے مقام پر آسٹریلوی لیگ بریک بولر ” تھامس جیمس میتیھوز ” نے جنوبی افریقہ کے خلاف جاری ٹرائی اینگولر سریز میں ایک میچ کے دوران دو بار ہیٹرک کی تھی
کرکٹ کی 140 سالہ تاریخ میں دو بولر ایسے بھی ہیں جنہوں نے ایک ٹیسٹ میچ کی ایک ہی اننگ میں دو بار ہیٹرک کی
1907 میں آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے فاسٹ بولر
” البرٹ ایڈون ٹروٹ ” اور 1963 میں بھارتی ڈومیسٹک فاسٹ بولر ” جوگیندر سنگھ راؤ ” نے یہ کارنامہ رانجی ٹرافی میں سرانجام دیا تھا مزے کی بات یہ ہے کہ جوگیندر سنگھ کا یہ پہلا ڈومیسٹک میچ تھا.

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں