برہان وانی کے ساتھی کمانڈر کی شہادت کے بعد ہندوستانی زیر تسلط کشمیر میں حالات کشیدہ

حزب المجاہدین کے کمانڈر سبزاراحمد بھٹ کی شہادت کے بعد بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ کمانڈر سبزار احمد بھٹ کل اپنے ساتھیوں عادل اور فیضان کے ساتھ ترال کے علاقے میں ہونے والی ہندوستانی فوج کی کاروائی میں شہید ہو گئے تھے –

نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق مختلف مقامات پر پولیس اور پیرا ملٹری فوجیوں کی مظاہرین کے ساتھ جھڑپیں جاری ہیں ۔ مظاہرین پتھراؤ جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ بھارتی فورسز شاٹ گن پیلٹس اور آنسو گیس کا استعمال کر رہی ہیں – علاقے بھر میں ہزاروں لوگ اور طالب علم سڑکوں پر گو انڈیا، گو بیک اور ہم آزادی چاہتے ہیں، جیسے نعرے بلند کر رہے ہیں ، ان مظاہروں کے دوران کئی عام شہریوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں