بریڈ فورڈ یونیورسٹی میں‌مفت تعلیم حاصل کرنے کا سنہری موقع

ادارہ:
یونیورسٹی آف بریڈ فورڈ، انگلینڈ

اپلائی کرنے کی آخری تاریخ:
15 مئی 2017

کورس شروع ہونے کی تاریخ:
ستمبر 2017

تعارف:
بریڈ فورڈ گلوبل ڈولپمنٹ سکالرشپ یونیورسٹی پروگرام کے تحت ایسے پسماندہ ممالک جو مسائل اور ہنگامی صورتحال(جنگ، قدرتی آفات، سیاسی عدم توازن) کا شکار ہوں‌وہاں‌کے باصلاحیت طلبہ و طالبات کی تعلیمی صلاحیتوں‌کو پروان چڑھانے کے لیے انگلینڈ‌کی بہترین یونیورسٹی میں‌تعلیم حاصل کرنے کا موقع فراہم کیا جاتا ہے.

کورس:
آپ ایم بی اے کے علاوہ بریڈ فورڈیونیورسٹی میں‌کسی بھی ماسٹرز ڈگر میں‌ سکالر شپ کے لیے اپلائی کرسکتے ہیں.

سکالرشپ:
سکالر شپ کی مالیت پچیس ہزار برطانوی پاونڈ( £25,000) کے برابر ہوگی جس میں تعلیمی اخراجات اور رہائش کا خرچ بھی شامل ہے.

شرائط:
گریجویشن کی ڈگری ہونی چاہیے
IELTSپاس شدہ ہونا چاہیے

مزید معلومات اور سکالرشپ فارم ڈاون لوڈ‌کرنے کے لیے یونیورسٹی کی ویب سائٹ‌وزٹ کیجیے:

http://www.bradford.ac.uk/fees-and-financial-support/university-scholarships-and-support/info/global-development-scholarship-2017-18

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں