بلوچستان کے ضلع پنجگور میں ایرانی سرحد سے مارٹر فائر ایک شخص جاں بحق

ڈپٹی کمشنر پنجگور عبدالجبار کے مطابق پاک ایران سرحدی علا قے پنجگور میں ایرانی سرحد سے فائر کیا جانے والا ایک مارٹر گولہ آکر گاڑی پر گرا جس سے گاڑی میں سوار ایک شخص موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ اطراف میں املاک کو نقصان پہنچا ۔

واقعےکے بعد ضلعی انتظامیہ نے ایرانی حکام سے شدید احتجاج کیا جس کے بعد کل سرحدی حکام کی جانب سے فلیگ میٹنگ بلائی گئی ہے ۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں