بنگلہ دیش میں شدید سمندری طوفان 3 لاکھ افراد کا انخلا

اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے بنگلہ دیشی ڈزاسٹر مینجمنٹ کے ڈاریکٹر ابو سید محمد ہاشم نے کہا ہے کہ جنوب مشرقی ساحل کی طرف 85 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بڑھتے سمندری طوفان کی وجہ سے 3 لاکھ لوگوں کو ان علاقوں سے نکال دیا گیا ہے – ہم صفر جانی نقصان کو یقینی بنانے کی کوشش کر رہے ہیں اور ہم طوفان سے پہلے 1 ملین سے زیادہ لوگوں کے انخلا کو یقینی بنائیں گے –

ماہرین موسمیات کے مطابق سمندری طوفان چٹاگانگ کی بندرگاہ اور شہر سے 385 کلومیٹر کے فاصلے پرہے جو ممکنہ طور پر آج یعنی منگل کی صبح ان علاقوں میں داخل ہو سکتا ہے –

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں