بہادر دل جوانوں کو ریاست نے اسلحہ اٹھانے پر مجبور کیا ہے – حریت کانفرنس

سبزار احمد بھٹ کی شہادت کے بعد سے وادی میں شدید جھڑپیں جاری ہیں ، کشمیر آبزرور کے مطابق مشترکہ کشمیری قیادت کی طرف سے 28 اور 29 مئی کو شٹر ڈاون ہڑتال کی کال تھی جو جاری ہے – حریت رہنما ؤں سید علی گیلانی اور میر واعظ عمر فاروق کو گھروں میں نظر بند کرنے کے بعد بھارتی پولیس نے یاسین ملک کو گرفتار کرلیا –

اطلاعات کے مطابق یاسین ملک کو ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کر کے سری نگر کی سینٹرل جیل منتقل کیا گیا ہے ۔ یاسین ملک نے گزشتہ روز حریت پسند سبزر احمد بٹ کی رہائش گاہ کا دورہ کیا تھا-

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں