بہاول پور: منی پٹرول پمپ میں‌آگ بھڑکنے سے نواحی علاقہ لپیٹ‌میں

بہاول پور کے نواحی علاقہ گوٹھ محراب میں منی پٹرول پمپ پر پٹرول سپلائی کے دوران اچانک آگ بھڑک اٹھی جس سے ایک بچی جل کر راکھ اور تین افراد شدید زخمی ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق تاریخی قصبہ گوٹھ محراب میں ڈاکٹر صابر بھٹی کے منی پٹرول پمپ میں بذریعہ ٹنکی سپلائر محمد زبیر پٹرول ان لوڈ کر رہا تھا کہ اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے پٹرول پمپ ، نواحی کلینک ،پٹرول ٹینکراور دیگر آٹھ دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔آگ لگ جانے کی وجہ سے بھگدڑ مچ گئی اور علاقے میں کہرام برپا ہوگیا ۔نواحی کلینک میں موجودمنی پمپ مالک ڈاکٹر صابر کی بیٹی موقع پر جل کر راکھ ہوگئی جبکہ پٹرول پمپ مالک ڈاکٹر صابر بھٹی سمیت تین افراد شدید زخمی اور آٹھ دکانوں سمیت نواحی بلڈنگز کو شدید نقصان پہنچا۔ریسکیو 1122کا عملہ اور ایس ایچ او تھانہ مسافرخانہ عابد حمید نے بھاری نفری کے ہمراہ جائے وقوع پر پہنچ کر آگ پر قابو پاتے ہوئے علاقے کو بڑے نقصان سے بچا لیا۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں