تحریک انصاف کی نااہل صوبائی حکومت ، مسیحاؤں کی صورت میں جلاد ، اپنے مطالبات منوانے کے لیے دوسروں کے جانوں سے کھیلنے والوں کا احتجاج

صوبہ خیبر پختونخواہ کے شہرایبٹ آباد کے مسیحاؤں کا احتجاج 9 روز میں 80 زندگیاں نگل گیا ، ایوب میڈیکل کمپلیکس میں مبینہ کرپشن اور غیر قانونی بھرتیوں کے خلاف ڈاکٹروں کی ہڑتال نویں روز میں داخل ہوگئی ، ہڑتال کے باعث آج مزید 3 مریض دم توڑ گئے ہیں ۔ جس کے بعد 9 روز کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 80 ہوگئی ہیں –

تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد کے ایوب میڈیکل کمپلیکس کی انتظامیہ کی مبینہ کرپشن اور غیر قانونی بھرتیوں کے خلاف ڈاکٹروں کی ہڑتال گزشتہ 9 روز سے جاری ہے۔ ڈاکٹرز نے او پی ڈیز، وارڈز اور آپریشن تھیٹرز کا مکمل بائیکاٹ کررکھا ہے۔

ڈاکٹروں نے اس ہڑتال کے دوران مریضوں کے آپریشن اور چیک اپ مکمل طور پر ختم کر دیے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ جو آفیسرز کرپشن میں ملوث ہیں انکو فوری طور پر انکے عہدوں سے فارغ کیا جائے۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں