تربوز کے 8 حیرت انگیز فوائد جو آپ نہیں‌جانتے

گرمیوں کا موسم اپنے عروج پر ہے اور اس موسم میں تربوز ایک ایسا پھل ہے جو ضرور آتا ہے۔بہت سے لوگوں کو یہ پھل بہت پسند بھی ہے ،آج ہم آپ کو اس مزیدار پھل کے وہ فوائد بتائیں گے جنہیں جاننے کے بعد آپ جی بھر کے اس سے لطف اٹھائیں گے۔

1۔۔ قوت حافظہ میں اضافہ اور دماغی تقویت

عموما لوگ تربوز کو زبان کا ذائقہ تبدیل کرنے کے لیے کھاتے ہیں مگر ماہرین کا کہنا ہے کہ تربوز میں وٹامن B6 کی وافر مقدار ہوتی ہے جو دماغ کو تقویت دینے کے ساتھ ساتھ قوت حافظہ کو بہتر بناتی ہے۔ تربوز کا پانی معدے میں جاتا ہے مگر اس کے اثرات دماغ پر مرتب ہوتے ہیں اور دماغ کی صلاحیت کو بہتر بنانے میں مدد دیتے ہیں۔

2۔۔۔ پانی کی وافر مقدار

تربوز اپنے اندر پانی کا بے پناہ ذخیرہ رکھتا ہے۔ ایک تربوز میں 91.5 فی صد پانی ہوتا ہے جو انسانی جسم میں پانی کی ضرورت پوری کرنے میں نسخہ کیمیا ہے۔

3۔۔۔ الیکیوپین کی 40 فی صد مقدار

ایک گلاس تربوزکے پانی میں ٹماٹر کی نسبت الیکوپین نامی مادے کی مقدار1.5 درجے زیادہ ہوتی ہے۔ الیکوپین جسم میں مضر صحت گیسوں کو ختم کرنے میں مدد دیتی ہے۔ بالخصوص انسانی نشمو نما میں رکاوٹ بننے والی گیسوں کو تلف کرتے ہوئے مدافعتی نظام کو بہتر بناتی ہے۔ الیکوپین جسم میں سرطان کے خطرات کا بھی تدارک کرتی ہے۔

4۔۔ زرد تربوز

دنیا بھرمیں تربوز کی کئی اقسام پائی جاتی ہیں۔ زرد رنگ کا تربوز شہد کی طرح شیریں ہوتا ہے۔ اسی طرح سرخ تربوز بھی اپنی مٹھاس اور افادیت میں زرد تربوز ہی کی طرح ہے۔

5 ۔۔ بینائی کے لیے مفید

تربوز میں وٹا من A کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے جو آنکھوں کے لیے انتہائی مفید ہے۔ تربوز کے کثرت استعمال سے آنکھوں کی تمام بیماریاں دور ہوتی اور بینائی بہتر ہوتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ معدے کے امراض کا بھی تدارک ہوتا ہے۔

6۔۔ پٹھوں کے درد سے آرام

ماہرین کا خیال ہے کہ تربوز کے استعمال سے پٹھوں کی تکالیف میں مبتلا افراد کو بھی آرام ملت ہے۔ چونکہ تربوز سیٹرولین پیدا کرنے کا اہم ترین ذریعہ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یہ شریانوں اور خون کی نالیوں کی صفائی اور ان کے نظام کو بہتربناتے ہوئے پٹھوں کو بھی تقویت دیتا ہے۔

7 ۔۔ وزن میں کمی

تربوز میں کیلوریز کم کرنے کی بے پناہ صلاحیت ہوتی ہے۔ پانی کی بہت زیادہ مقدار انسانی جسم میں وزن کم کرنے میں مدد دیتی ہے۔ تربوز چونکہ پانی کا مجموعہ ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے اس کے استعمال سے وزن میں خاطر خواہ کمی واقع ہوتی ہے۔

8۔۔ الٹرا وائیلٹ شعاعوں سے تحفظ

تربوز کے بے شمار فواید میں ایک اہم الٹرا وائلٹ شعاؤں سے انسان کا تحفظ ہے۔ جسم کی جلن، جلدی امراض سے بچاؤ اور جلد کے کینسر سے بھی روکتا ہے۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں