خیبر پختونخوا میں دستی بموں سے حملہ . متعدد افراد زخمی

خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ میں آج صبح ایک اسکول سمیت مختلف مقامات پر دستی بم کے حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت کم ازکم 14 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق نامعلوم حملہ آوروں نے موصل کورونا نامی علاقے میں پانچ مختلف مقامات پر دستی بموں سے ایک نجی اسکول سمیت مختلف گھروں کو نشانہ بنایا۔

دستی بم کے دھماکے سے اسکول کی عمارت کا مرکزی گیٹ اور چند کمروں کو نقصان پہنچا اور یہاں موجود متعدد بچے زخمی ہوگئے۔

علاوہ ازیں چار مختلف گھروں کو بھی دستی بموں سے نشانہ بنایا گیا اور یہاں بھی زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے شامل ہیں۔

تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

یکے بعد دیگر ہونے والے دستی بم دھماکوں کی اطلاع ملتے ہیں پولیس اور سکیورٹی فورسز کے اہلکار ان مقامات پر پہنچے لیکن تاحال اس میں ملوث عناصر کے بارے میں حکام نے کوئی معلومات فراہم نہیں کی ہے۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں