دربارِسیرانی کے روحانی پیشوا میاں‌خالد اویسی

آپ برصغیر کے معروف بزرگ اور مبلغ حضرت خواجہ محکم الدین سیرانی کے مزار مبارک بواقع خانقاہ شریف بہاول پور کے روحانی پیشوا ہیں۔جنوبی پنجاب خصوصاً بہاو ل پور ڈویژن میں مذہبی، ادبی، سیاسی و سماجی راہنما کی حیثیت سے پہچانے جاتے ہیں۔ہمیشہ بھاری اکثریت سے یونین کونسل خانقاہ شریف کے چیئرمین و ناظم کا تاج آپ کے سر پر رہتا ہے۔آپ سیاست کو عبادت سمجھتے ہوئے ہمہ وقت مخلوقِ خدا کے مسائل کے حل کے لیے کوشاں رہتے ہیں۔اپنی باوقار شخصیت،مثالی کردار اور خوش اخلاقی کی وجہ سے لوگ آپ کے گرویدہ ہیں۔سیاسی سوجھ بوجھ اور معاملہ فہمی کی وجہ سے تمام سیاسی و سماجی حلقوں میں یکساں مقبول ہیں۔بہاول پور ڈویژن میں وسیع حلقہ مریدین اور ووٹ بنک ان کی مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔صوبائی و قومی انتخابات میں جس امیدوار کی حمایت کرتے ہیں اس کی کامیابی یقینی ہوجاتی ہے۔مختلف سماجی تنظیمو ں کی سرپرستی کرتے ہوئے ہر سال سینکڑوں غریب و نادار لوگوں کو عید پیکج سے نوازتے ہیں۔بردبار طبیعت کی وجہ سے عوام کے دکھ سکھ میں شریک ہو کر خوشی محسوس کرتے ہیں۔ جھوٹی ، منافقانہ اور انتقامی سیاست سے نفرت کرتے ہیں۔اصولوں کی سیاست اور عوامی پذیرائی کے باعث ناقدین بھی آپ کو سدا بہار لیڈر تسلیم کرتے ہیں۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں