ریڈی ایشنز کے اثر سے سپر ہیرو بننے کی دلچسپ تحقیق

ہم سب کا کوئی نہ کوئی پسندیدہ سپر ہیرو ہوتا ہے جس کی طرح ہم بننا چاہتے ہیں۔ عام طور پر فلموں میں دکھایا جاتا ہے کہ لوگ ریڈی ایشن کی زد میں آجاتے ہیں اور میوٹیشن کا عمل انہیں مختلف طاقتیں فراہم کرتا ہے۔ لیکن کیا واقعی ایسا ممکن ہے؟
سائنسی تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ اگر آپ ریڈی ایشن کی لپیٹ میں آتے ہیں تو آپ کو کوئی سپر پاورتو نہیں ملے گی۔ البتہ آپ مختلف جان لیوا بیماریوں میں ضرور مبتلا ہو جائیں گے۔
اس کی مثال اس طرح لی جاسکتی ہے کہ آپ ایک دن میں تھوڑی تھوڑی شراب پئیں۔ اس سے آپ کو فوری طور پر کوئی نقصان نہیں ہوگا، آپ کا جسم اسے فلٹر کر دےگا۔ لیکن اگر آپ ایک ساتھ پوری بوتل پی جاتے ہیں تو یقیناً آپ شدید مشکل میں مبتلا ہو سکتے ہیں۔
ریڈی ایشن آپ کو کوئی طاقت نہیں دیتا بلکہ آپ کو جان لیوا بیماریوں میں مبتلا کر دیتا ہے۔ ریڈی ایشن سے آپ کو کینسر ہو سکتا ہے، ساتھ ہی یہ آپ کی آنے والی نسلوں میں جسمانی اور ذہنی بگاڑ پیدا کر سکتا ہے۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں