زکوٰۃ کا نصاب 38 ہزار406 روپے مقرر ، رواں مالی سال کا اقتصادی سروے جاری ، وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈارآج آئندہ مالی سال کابجٹ پیش کریں گے

وفاقی مذہبی امور کے نوٹیفکیشن کے مطابق رواں سال کیلئے زکوٰۃ کا نصاب 38 ہزار406 روپے مقرر کیا گیا ہے،جو پچھلے سال کے مقابلے 2849 روپے زائد ہے۔

_________________________

رواں مالی سال کا اقتصادی سروے کے مطابق
شرح نمو 5 اعشاریہ3 فی صد رہی جو گزشتہ 8سال میں سب سے زیادہ ہے۔ فی کس آمد نی بڑھ کر ایک ہزار 629 ڈالر پر پہنچ گئی ۔

زرعی شعبے میں ترقی کی شرح 3 اعشاریہ46 فی صد رہی جو پچھلے سال منفی تھی۔ تجارتی خسارہ40 فی صد رہا ۔

براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 12اعشاریہ4 فیصد بڑھی جبکہ بنکنگ سیکٹر میں ترقی کی شرح 10 اعشاریہ 77 فیصد رہی۔

فی کس آمدن 2اعشاریہ9فیصد اضافے کے بعد ایک ہزار 629ڈالر رہی۔تعمیراتی شعبے میں ترقی کی شرح 9 اعشاریہ 05 فی صد ہے۔

اقتصادی سروے کے مطابق لائیو اسٹاک کے شعبے میں شرح نمو3اعشاریہ43فی صد اور صنعتی شعبے میں ترقی کی شرح 5اعشاریہ02فی صد رہی۔

بڑی صنعتوں کی افزائش 4اعشاریہ93فی صد، چھوٹی صنعتوں کی شرح نمو 8اعشاریہ18فی صد ریکارڈ کی گئی۔

رواں مالی سال کے پہلے10مہینوں میں برآمدات میں 2اعشاریہ3 فیصد کمی ہوئی جبکہ درآمدات 19 اعشاریہ 88 فیصد بڑھیں ، یوں تجارتی خسارہ40 فی صد رہا ۔

رواں مالی سال کے 9 ماہ میں ترسیلات زر2اعشاریہ3فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، پہلے 10 ماہ میں مہنگائی کی شرح 4اعشاریہ8فی صد رہی۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں