سمارٹ فون کی بہترین اور طویل عمر کے لیے اہم تجاویز

بے شک اسمارٹ فون مہنگا ہوتا ہے اور آپ اپنی محنت کی کمائی ضائع نہیں کرنا چاہتے۔ اسی لئے آپ اپنے فون کو سنبھال کر رکھتے ہیں۔ لیکن کچھ چیزیں ایسی ہیں جو خیال رکھنے کے باوجود انجانے میں آپ کے فون کو نقصان پہنچا رہی ہیں۔
٭ میلوئیر انسٹالیشن
بنا سوچے سمجھے کوئی9 بھی ایپلیکیشن انسٹال کرنے سے آپ کا فون میلوئیر کا شکار ہو سکتا ہے جو آپ کے فون کیلئے نقصاندہ ہے۔ اسی لئے بھروسے مند ذرائع سے ایپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں۔
٭ زیادہ دیر چارج کرنا
اکثر ہم اپنا فون پوری رات چارجنگ پر لگا کر چھوڑ دیتے ہیں۔ اس طرح فون کی بیٹری کو نقصان پہنچتا ہے۔ جب بیٹری فل ہو جائے تو فون کو چارج پر سے ہٹا لیں۔
٭ گرمی
گرمی فون کیلئےانتہائی مضر ہے۔ گرم ماحول میں فون کا استعمال اس کے ہارڈوئیر کو نقصان پہنچاتا ہے۔ دھوپ، کچن اور دیگر گرم جگہوں پر فون کے استعمال سے اجتناب کیا جائے۔
٭ فون گرانا
آپ سوچتے ہیں کہ آپ کا فون کیس میں محفوظ ہے اور آپ اسے بیڈ یا صوفے پر اچھال سکتے ہیں تو جان لیجئیے کہ آپ غلط ہیں۔ فون کے نازک حصے کور یا کیس میں ہونے کے باوجود جھٹکے کو برداشت نہیں کر پاتے اور ٹانکوں کو نقصان پہنچتا ہے۔
٭ پانی
پانی کسی بھی الیکٹروبک ڈیوائس کیلئے نقصاندہ ہے۔ اکثر لوگ سمجھتے ہیں کہ پانی فون کے اندر جائے گا تو ہی فون خراب ہوگا، جبکہ ایسا نہیں ہے۔ گیلے ہاتھوں میں پکڑنے یا گیلے تولیے پر بھی فون رکھنے سے اس میں خرابی پیدا ہوسکتی ہے۔
٭ مسلسل استعمال
ہم اپنا فون 24 گھنٹے چالو رکھتے ہیں جو سست رفتار اور ہینگنگ کا بائس بنتا ہے۔ اپنے فون کو دن میں کم سے کم 4 یا 5 گھبنٹے بند کر کے رکھ دیں۔
٭ جیب یا کاؤچ پر رکھنا
دونوں ہی صورتوں میں فون ٹوٹنے کا خطرہ ہے۔ کاؤچ پر رکھا فون آپ کے بیٹھنے سے اچھل کر گر سکتا ہے، جبکہ پیچھے کی جیب میں فون رکھ کر بیٹھنا اس کے دو ٹکڑے کرنے کیلئے کافی ہے۔
٭ میموری
فون کی میموری فل رکھنا اور فالتو ایپلیکیشن، تصاویر اور ڈیٹا ڈیلیٹ نہ کرنا فون کی سست رفتاری کا سبب بن سکتا ہے۔ اپنے فون سے فالتو ایپلیکیشنز اور ڈیٹا ڈیلیٹ کر دیں ساتھ کیشے بھی وقتاً فوقتاً کلئیر رکھیں۔
٭ چارجر کے ساتھ زبردستی
چارجر کو ہمیشہ آرام سے لگائیں۔ جلدی میں آپ چارجنگ پورٹ کو توڑ سکتے ہیں۔ اس لئے زیادہ زور لگانے کے بجائے ہلکے ہاتھ سے سکون کے ساتھ چارج پر لگائیں۔
بشکریہ چیٹ شیٹ

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں