سیکیورٹی فورسز اور عوام نے امن کے لیے بے شمار قربانیاں دی ہیں ،سرحدوں پر کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دیں گے – آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت 75ویں سالانہ کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں شرکا کو جیواسٹریٹیجک صورتحال، آپریشن ردالفساد میں پیشرفت پربریفنگ دی گئی جب کہ کانفرنس میں روایتی خطرات کے خلاف آپریشنل تیاریوں اور قومی سلامتی سے متعلق امورپر بھی بریفنگ دی گئی۔

ترجمان کے مطابق کانفرنس میں سی پیک اورسی پیک منصوبوں کی سیکیورٹی پربھی تبادلہ خیال کیا گیا جس میں سی پیک منصوبے پر بروقت پیشرفت کے لیے مزید محفوظ ماحول پر توجہ دینے پر زور دیا گیا جب کہ بلوچستان کی بہتر ہوتی ہوئی صورتحال پر بھی غورکیا گیا، شرکا نے بلوچستان کے استحکام وترقی کے لیے بامقصد کردارجاری رکھنے کےعزم کا اعادہ اور پاک افغان بارڈر پر بہتر انتظامات کے لیے اقدامات کا جائزہ لیا گیا –

شرکا نے فوج کی سطح پر کیے گئے اقدامات پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان کی سرحدوں کا ہر حال میں تحفظ کیا جائے گا اور قیام امن تک کراچی، پنجاب سمیت ہر جگہ پر آپریشن جاری رہے گا۔ فارمیشن کمانڈرز نے فاٹا کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا اور اس بات پر زور دیا کہ فاٹا اصلاحات عوام کی خواہشات کے مطابق ہونی چاہیے۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں