شہر بھر میں‌مفت وائی فائی سروس کا آغاز

بہاول پور(ویب ڈیسک) ڈپٹی کمشنر بہاولپور رانا محمد سلیم افضل کی زیر صدارت پنجاب فری وائی فائی پروجیکٹ کے سلسلے میں ایک میٹنگ کا انعقاد ہوا جس میں محمد عظیم ذیشان، ایس این اے، ڈائریکٹر پی ایچ اے، ڈسٹرکٹ آفیسر سپورٹس، ہیلتھ، پی ٹی سی ایل اور دیگر متعلقہ محکموں کے نمائندگان نے شرکت کی۔
گورنمنٹ آف پنجاب کی طرف سے بہاولپور کے شہریوں کے لیے 12 عوامی مقامات پر مفت وائی فائی ہاٹ سپاٹ بنائے جا رہے ہیں۔ جس کا آغاز 30 نومبر تک کیا جائے گا ۔
ڈی سی بہاولپور، رانا محمد سلیم افضل نے کہا ان مفت وائی فائی ہاٹ سپاٹس نصب کرنے کا مقصد عوام کے درمیان ٹیکنالوجی کے استعمال کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔
بہاولپور سٹی میں پہلے مرحلے میں ان مقامات کو منتخب کیا گیا ہے :

بہاول وکٹوریہ ہسپتال (ایمرجنسی وارڈ)
بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال (نیورو وارڈ / گائنی وارڈ / نرسنگ ہاسٹل)
سول ہسپتال
مادر ملت پارک
چڑیاگھر
ڈرنگ سٹیڈیم
گلزار صادق
فرید گیٹ
گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج ون یونٹ چوک
لیڈیز پارک (چوک سرائیکی)
یونیورسٹی چوک
سرکاری دفاتر(کمشنر آفس،ڈی سی آفس،ڈی پی او آفس، اینٹی کرپشن، اے سی سٹی آفس

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں