عمران خان، اک نظر ماضی و حال پر

نام کتاب: عمران خان، اک نظر ماضی و حال پر
مصنف: خان خدا یار خان چنڑ فریدی
صفحات: 360
رابطہ نمبر: 0300-7829923
ناشر: اورنگزیب پبلی کیشنز

“عمران خان، اک نظر ماضی و حال پر” پاکستان تحریک انصاف کے ایک بانی کارکن خان خدا یار خان چنڑ فریدی کی ایک ایسی درد بھری داستان ہے جو ہمارے معاشرے بالخصو ص سیاسی پارٹیوں کا المیہ ہے کہ وہ نظریاتی اور قربانیاں دینے والے کارکنان کو فراموش کر کے دولت اور اقربا پروری کے بل بوتے پر نو وارد لوگوں کو کارکنان پر مسلط کر دیتے ہیں جس سے قربانیاں دینے والے کارکنان کی نہ صرف دل آزاری ہوتی ہے بلکہ انہیں مخالفین کی طرف سے تنقید کا نشانہ بھی بننا پڑتا ہے۔بقول شخصے:
منزل انہیں ملی جو شامل کارواں نہ تھے
اس کتاب میں مصنف نے 1996 ء سے 2016ء اپنے 21سالہ پارٹی خدمات کا ذکر کرتے ہوئے ایک عام کارکن کے جذبات اور خدمات کی ترجمانی کی ہے کہ کس طرح پسماندہ علاقوں میں پارٹی ورکرز محدود وسائل کے ساتھ اپنی مدد آپ کے تحت شب و روز اپنی پارٹی اور لیڈر کے لیے بے لوث خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔انہوں نے اپنے سیاسی سفر کی جدوجہد اور نشیب و فرازکو جرات مندانہ انداز میں قلمبند کیا ہے جس میں سیاسی اختلافات کی بنیاد پر ان کے خلاف درج ہونے والے مقدمات ، عوامی مقبولیت کے باعث الیکشن میں حصہ لینے کی تیاریاں مکمل ہونے کے باوجود پارٹی کی اعلیٰ قیادت کی اقربا پروری کی بھینٹ چڑھتے ہوئے انہیں ٹکٹ کے حصول سے محروم ہونا پڑا۔عمران خان کے ابتدائی سیاسی ہمسفر اور پاکستان تحریک انصاف کے بانی کارکن ہونے کی وجہ سے کتاب میں روایتی خوشامدانہ انداز کے بجائے حقائق سے پردہ اٹھایا ہے۔انہوں نے ماضی کو مدنظر رکھتے ہوئے نہ صرف حالیہ سیاسی صورتحال پر تجزیہ کیا ہے بلکہ پارٹی پالیسیوں کے مستقبل پر منفی اثرات کی بھی پیشن گوئی کی ہے۔مصنف نے پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے کارکنان کی داد رسی کے لیے جرات مندانہ سوالات کرتے ہوئے اپنے وسیب ریاست بہاول پور کے ساتھ ناانصافیوں کا ذکر شامل ہے۔انہوں نے سیاسی سفر کی داستان کو اس دلکش پیرائے میں بیان کیا ہے کہ یہ ہر ذی شعور کو غورو فکر پر مجبور کر دیتی ہے۔تحریر کا اندازنہایت سادہ ، خوبصورت سرورق، عمدہ صفحات پڑھنے والے کی دلچسپی میں اضافہ کرتے ہیں۔

Comments

comments

عمران خان، اک نظر ماضی و حال پر” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں