عمران خان کے ممنوعہ ذرائع سے پارٹی کے لئے فنڈز لینے اورالیکشن کمیشن کے سامنے جھوٹا سرٹیفیکیٹ پیش کرنے پر سماعت

آج چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 4 رکنی کمیشن کے ارکان نے ممنوعہ ذرائع سے پارٹی کے لئے فنڈز لینے اور الیکشن کمیشن کے سامنے جھوٹا سرٹیفیکیٹ جمع کرانے کے الزام پر عمران خان کی نااہلی کے لئے درخواست پر سماعت کی۔

الیکشن کمیشن نے عمران خان کی نا اہلی سے متعلق درخواست کی سماعت غیرمعینہ مدت تک کے لئے ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کردی اور ان سے درخواست پر 7 جون تک جواب طلب کر لیا،الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ عمران خان کاجواب آنے کے بعدہی سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کرنے پر فیصلہ کیا جائے گا۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں