فروٹ جیلی میڈلے بنانے کی ترکیب

چائنا گراس……..5 گرام
دودھ……..3 کپ
شکر……..3/4 کپ
پانی……..1 کپ
کیلے……..2 عدد ( کاٹ لیں )
سیب ……..1 عدد ( چھوٹے ٹکڑے کاٹ لیں )
جیلی کا پیکٹ اورنج……..1 عدد

ترکیب :
جیلی بنا کے ٹھنڈا کر کے فریج میں رکھ دیں ۔ 1 کپ گرم پانی پتیلی میں ڈال کر چائنا گراس ڈال کر پکائیں جب گھل جائے تو اس میں شکر ڈال دیں پھر جب شکر گھل جائے تو چولہے پر سے اتار لیں ۔ اور اس میں دودھ ڈال کے پھینٹ لیں ۔ پھر چولہے پر رکھ کر چمچ سے اچھی طرح مکس کریں اور اتار لیں اور اتنا پھینٹیں گے کہ جھاگ بن جائے۔ پھر ڈش میں تھوڑا ڈالیں پھر کٹے ہوئے کیلے اور سیب کے ٹکڑے ڈالیں ۔ جیلی کے ٹکڑے بھی ڈالنے ہیں ۔ اس طرح تہہ بنا نی ھے ۔ اور اگر چاہیں تو فریش کریم سے ڈیکوریٹ کرلیں ۔ اور فریج میں رکھ دیں .

مسز سعدیہ اخلاق

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں