فوج اور عدلیہ پر تنقید کرنے والا اگر ن لیگ سے بھی ہوگا تو کارروائی کی جائے گی ، چوہدری نثار

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ 2 ہفتوں سےپاک فوج سے متعلق تضحیک آمیزپوسٹس سامنے آئیں، جو مواد سوشل میڈیا پر موجود تھا میرےوہم و گمان میں بھی نہیں تھا ۔ جب بہت موادسوشل میڈیا پرآیاتووزیراعظم نےمجھےمداواکرنےکی ہدایت کی –
ہرادارےکےقواعد ہوتےہیں لیکن سوشل میڈیا کےنہیں ہیں،سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر بڑی مقدار میں توہین آمیز مواد موجود ہے – مادر پدر آزاد سوشل میڈیا کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ مقدس ہستیوں، فوج اور عدلیہ پر تنقید کرنے والا اگر ن لیگ سے بھی ہوگا تو کارروائی کی جائے گی۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں