لوڈ شیڈنگ کی ستائی عوام کے لیئے خوشخبری ، آج وزیراعظم ساہیوال میں 660 میگا واٹ کے پلانٹ كا افتتاح كریں گے

میڈیا کے مطابق وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف آج 660 میگا واٹ کے ساہیوال كول پاور پلانٹ كا افتتاح كریں گے، اس موقع پر انکے ہمراہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہبازشریف کے علاوہ مقامی سیاسی قیادت اورممبران قومی وصوبائی اسمبلی بھی ہوں گے –

ساہیوال کول پاور پلانٹ 2 یونٹس پر مشتمل ہے جب کہ کول پاور پروجیکٹ 1320 میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت کا حامل ہے۔ ساہیوال كول پاورپلانٹ كے ایك یونٹ نے بجلی كی پیداوار شروع كردی ہے اور 660 میگاواٹ بجلی پیدا كركے نیشنل گرڈاسلام آباد منتقل ہورہی ہے جب كہ دوسرایونٹ اگلے ماہ كام شروع كردے گا –

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں