مردوں کے شانہ بشانہ خواتین نہ ہوں توملک ترقی نہیں کرسکتا‘ ملیحہ لودھی

نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ پاکستان کا آئین خواتین کویکساں حقوق دیتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر ڈاکٹرملیحہ لودھی نے خواتین کےعالمی دن کے موقع پراپنے پیغام میں کہا کہ صلاحیتوں کا لوہا منوانے والی خواتین کوخراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے۔

ملیحہ لودھی نے کہا کہ مردوں کے شانہ بشانہ خواتین نہ ہوں توملک ترقی نہیں کرسکتا، مادرملت نے جدوجہدآزادی میں کلیدی کردارادا کیا۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ پاکستان کا آئین خواتین کو یکساں حقوق دیتا ہے۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں