مزیدار اور صحت بخش نمکین گوشت بنائیں

گوشت کا ایک مزیدار لیکن سادہ پکوان ہے ، روایتی طور پر دنبے یا بکرے کے گوشت کے قدرے بڑے ٹکڑوں کو ادرک ، نمک، کالی مرچ یا سبز مرچوں کے ساتھ پکایا جاتا ہے اور خوردنی تیل یا گھی کے بجائے جانور کی چربی ہی استعمال کی جاتی ہے –
—————————————————
اجزاء

دو کلو دنبے کی ران کا گوشت بمعہ نلی کی ہڈی اور چربی
( بکرے کا گوشت بھی استعمال کیا جا سکتا ہے )

ایک چائے کا چمچ کالی مرچ پسی ہوئی اور آدھی چائے کی چمچ ثابت

دو چائے کے چمچ تازہ کٹی ہوئی ادرک

چار سے آٹھ سبز مرچیں

ٹماٹر آدھا کلو سے تین پاؤ

نمک حسب ذائقہ

دو کپ کے قریب گوشت کے ساتھ کی چربی
—————————————————–

طریقہ کار

چربی کو ایسے برتن میں گرم کریں جو ڈھکا جا سکے ، سبز مرچوں اور ادرک کو اس میں ایک منٹ کے لیے تل لیں اور پھر گوشت ڈال کر کچھ دیر بھون لیں اسکے بعد ٹماٹر اور کالی مرچ شامل کرلیں ، تیز آنچ پر انہیں کچھ دیر تک چمچ سے اس وقت تک ہلاتے رہیں جب تک گوشت سے رس خارج نہیں ہونے لگتا –
نمک آخر میں شامل کیا جائے تاکہ دوسرے مصالحے اچھی طرح گوشت میں جذب ہو سکیں –

اب برتن کو ڈھکن سے بند کرکے ہلکی آنچ پر اس وقت تک پکائیں جب تک گوشت نرم ہوکر ہڈیوں سے الگ نہ ہو جائے –

بہترین ذائقے کے لیئے ہلکی آنچ پر پکایا جائے اور ممکنہ حد تک کوشش کریں کہ پانی نہ ڈالیں ، تاہم ضرورت پڑنے پر تھوڑی مقدار میں پانی ڈال کر پکا لیا جائے –

نوٹ :- ٹماٹروں کی جگہ دہی بھی شامل کیا جا سکتا ہے –

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں