مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی مستعفی

یوم تکبیر کی تقریب میں نہال ہاشمی کے تقریر کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم میاں نواز شریف نے پارٹی عہدے اور سینیٹ کی رکنیت سے استعفیٰ طلب کیا تھا ۔ میڈیا کے مطابق نہال ہاشمی نے استعفیٰ دے دیا ہے

ن لیگ کے سینیٹر نہال ہاشمی نے وزیراعظم کے بیٹے سے حساب لینے والوں کو کھلی دھمکیاں دی ہیں ،نوازشریف نے پارٹی پالیسی اور ڈسپلن کی خلاف ورزی پر نہال ہاشمی کیخلاف انضباطی کارروائی کا اعلان کیا تھا ۔

وفاقی وزیر مملکت مریم اورنگزیب ،گورنر سندھ محمد زبیر اور دیگر پارٹی رہنمائوں نے بھی ان کے بیان کو پارٹی پالیسی کے بجائےان کی ذاتی رائے قرار دیا تھا ۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں