موزوں میک اپ ۔۔۔۔ خوبصورتی کا راز

خوبصورت لباس کے ساتھ سلیقے سے کیا میک اپ آپ کی جاذبیت میں اضافہ کرتا ھے ۔
میک اپ سے قبل اپنا چہرہ اچھی طرح صاف کریں۔ اس کے بعد چہرے اور گردن پر اچھا ساموئسچرائزر لگا کر تھوڑی دیر کے لیئے چھوڑ دیں۔تاکہ وہ اچھی طرح جذب ہوجائے،یہ آپکی جلد کی نمی کو برقرار رکھتا ھے۔
پھر میک اپ کا آغاز کیجیئے۔
سب سے پہلے فاونڈیشن کی تہہ لگائیے۔ خشک جلد والی خواتین لیکوئڈ فاونڈیشن کا انتخاب کریں ۔ فاونڈیشن کا انتخاب اپنے چہرے کی رنگت کی مناسبت سے کریں۔۔
فاونڈیشن کے بعد فیس پاوڈر لگائیں۔ پاوڈر کے رنگ کا انتخاب فاونڈیشن کے رنگ کی مناسبت سے کریں۔ اس کے بعد بلش آن لگائیں ۔
اب آنکھوں کا میک اپ کیجئے ۔ آنکھوں کے میک اپ کے لیئے آئ لائنز، آئ شیڈو اور مسکارے کی ضرورت ہوتی ھے۔بھنووں کے نیچے ہلکے رنگ کا آئ شیڈ لگائیں تاکہ یہ جگہ نمایاں ہوجائے ۔اس سے آنکھیں بڑی لگتی ہیں۔ پپٹوں کے درمیانی حصوں پر گہرے رنگ کا آئ شیڈ لگائیں۔انگلی سے ہلکا سا مل لیں تاکہ دونوں آئ شیڈز کے کنارے واضح نہ ہوں۔ اب پلکوں پر مسکارا لگائیں۔ کالے رنگ کا مسکارا ہر طرح کی آنکھوں کے لیئے سب سے بہتر رہتا ھے۔
میک اپ کے آخر میں لپ اسٹک لگائیے۔ لپ پنسل سے ہونٹوں کی ساخت نمایاں کیجئیے۔ ہونٹ زیادہ پتلے ہیں تو پنسل کی مدد سے ہونٹوں سے باہر کی طرف لائن کھنچیئے۔
ہونٹ اگر موٹے ہیں تو اندر کی طرف لگائیں۔ پھر لپ برش کی مدد سے لپ اسٹک لگائیے۔ ایک نرم ٹشو پیپر لےکر اسے دونوں ہونٹوں کے درمیان رکھ کر ہلکے سے دبایئےاس کے بعد دوبارہ لپ اسٹک لگایئے اس سے لپ اسٹک زیادہ دیر تک ہونٹوں پہ جمی رہے گی ۔ اس کے بعد چاہیں لپ گلوس لگالیجئیے۔اپنے لباس کی ہم رنگ نیل پالش نیلز پہ لگالیں ۔
اچھا سا ہیئر اسٹائیل بنایئے ۔ اب آپ مکمل تیار ۔۔۔

بشکریہ: مسز سعدیہ اخلاق

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں