مہندی لگانے کا صحیح طریقہ

مہندی بار بار پریکٹس کرنے سے ہی لگانی آتی ہے اس لیے آپ مہندی لگانے کی ابتداء سمپل لین اور عریبک ڈیزائن سے کریں ۔ہتھیلی سے کلائی تک simple اور plain مہندی لگانے کے بعد اس پر glitter ضرور چھڑکیں اس سے ہاتھ بہت خوبصورت لگتے ہیں ۔
خواتین کے سولہ سنگھار میں مہندی بھی شامل ہے ۔اس کے بغیر ہر تہوار اور ہر تقریب کا رنگ پھیکا لگتا ہے ۔اب تو مہندی لگانا بھی ایک رسم سی ہو گئی ہے ۔عام طور پر فرینڈز یا کزنز اکھٹے بیٹھ کر مہندی انجوائے کرتی ہیں ۔بلکہ جس لڑکی کو مہندی لگانی آتی ہو وہ کافی اسپشل ہو جاتی ہے ۔چونکہ مہنگائی کے اس دور میں ہر کسی کے لیے پارلر جا کر مہندی لگانا بھی ممکن نہیں رہا۔آپ بھی گھر پر بہت ہی آسان طریقے سے مہندی کے خوبصورت دیزائن بنا سکتی ہیں ۔
جس ڈیزائن کو آپ ہاتھ پر لگانا چاہتی ہیں ۔اس کو پہلے سادہ کاغذ پر بنائی اور پھر وہی ڈیزائن ہاتھ پر بنانے کی کوشش کرین ۔
“کون ” کو ہمیشہ پنسل کی طرح پکڑیں

کون کھولنے کے لیے کومن پن کا استعمال کریں، اگر مہندی نکلنے میں مشکل ہو رہی ہو تو کومن پن کے ذریعے ہی سوراخ کو بڑا کرلیں ۔
کسی دوسرے کو مہندی لگاتے وقت ہمیشہ مخالف سمت میں بیٹھیں ۔دائیں یا بائیں بیٹھنے سے مہندی ٹھیک نہیں لگتی۔
مہندی لگاتے وقت اگر ہاتھ ہلنے سے ڈیزائن خراب ہوجائے تو ٹشو سے صاف کرکے اسی ڈیزائن کو کور اپ کریں

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں