مہندی کا رنگ تیز کرنے کی تراکیب

آجکل بازار میں جو مہندی دستیاب ہے وہ خاصی رنگ دار ہوتی ہے ۔لیکن پھر بھی اگر کہیں جلدی جانا ہوتو بازار میں بلیک مہندی بھی دستیاب ہے ۔یہ مہندی مارکر کی طرح ہوتی ہے اور سرف ڈیزائن کی آؤٹ لائن کے لیے استعمال ہوتی ہے ۔

mehndi design
مہندی ڈیزائن

اگر پانی میں ہاتھ نہ ڈالا جائے تو مہندی کا رنگ ایک ہفتہ تک بھی ہاتھوں پر ٹھہر سکتا ہے .

mehndi-desgin
مہندی ڈیزائن

سرسوں کا تیل ہاتھوں پر لگانے سے بھی خوبصورت رنگ آتا ہے ۔
جب مہندی سوکھ جائے تو اسے پانی سے دھونے کی بجائے ہاتھوں سے rub کر کے اتاریں
مہندی ساری رات لگی رہے تو بھی رنگ تیز آتا ہے ۔
ہاتھوں میں لگی مہندی کا رنگ گہرا کرنے کے لیے ہاتھو ں پر سے مہندی اتارنے کے بعد دونوں ہاتھو ں میں سرسوں کا تیل لگا لیں۔تھوڑی دیر بعد رنگ میں گہری چمک آ جائے گی۔
مہندی سوکھ جائے تو اس پر چینی کے شیرے میں لیمو کا رس ملا کر روئی کی مدد سے ہاتھوں پر لگا لیں ۔
مہندی اتارنے کے بعد ہاتھوں پر تیل لفائیں اور کم از کم ایک گھنٹہ تک پانی میں ہاتھ نہ ڈالیں ۔
-مہندی سوکھ کر جب اترنے لگے تو ہاتھوں پر وکس لگا لیں۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں