میلاد النبی کے جلوس و تقریبات

بہاول پور(ویب ڈیسک)ملک بھر کے دیگر حصوں کی طرح مسافرخانہ، نیوسبزی منڈی ،خانقاہ شریف،گوٹھ محراب، گلن ہٹی ، نورپورنورنگا اور کلانچوالہ میں بھی جشن عید میلاد النبی مذہبی جوش وخروش اور عقیدت سے منایا گیا۔مسافرخانہ میں مختلف علاقوں سے مقامی علماء اور سیاستدانوں کی قیادت میں جلوس میلاد چوک پر اکٹھے ہوکر بڑے جلوس کی صورت میں وفاقی پارلیمانی سیکرٹری میاں نجیب الدین اویسی، صوبائی وزیر ملک محمد اقبال چنڑ ،ایم پی اے میاں محمد شعیب اویسی،سیشن جج ابراہیم اصغر خان مسن،فاروق احمد چوہدری،میاں غلام محی الدین اور میاں سعید احمد مہروی کی قیادت میں جامع مسجد انوار رسول سے ہوتے ہوئے بستی لقمان پہنچے جبکہ دوسرا بڑا جلوس نیوسبزی منڈی منعقد ہوا جس میں مفتی محمد متین، محمد بلال ڈھڈی، محمد رفیق شاہ،ایس ڈی اوساجد محمود،ملک صادق،ڈاکٹر عبدالرحمٰن ارائیں اور سعد الرحمٰن ملک نے بطور خاص شرکت کی۔

ان مواقع پر نعت خوانان نے بارگاہ سید المرسلین میں گلہائے عقیدت پیش کیے جبکہ مفتی محمد متین ،علامہ عطاء الرسول اویسی و دیگر علمائے کرام نے قرآن و حدیث کی روشنی میں دین اسلام کی فضیلت اور آمد مصطفٰی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ میلاد شریف کی محافل کا اہتمام اشاعت علم اور ذکر مصطفی کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔ آپ کی بعثت سے انسانی معاشرہ رشد و ہدایت کی راہ پر گامزن ہوا۔اسوۂ نبوی ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کے لیے مشعل راہ ہے۔موجودہ حالات میں تمام پریشانیوں اور مسائل کا حل قرآن و سنت اور حضور پاک کے اسوہ حسنہ پر عمل کرنے میں ہے۔آپ نے دنیا کو قیام امن کے لیے ایسا عظیم الشان منشور دیا جس پر عمل کر کے پرامن اور فلاحی معاشرے کے قیام کو یقینی بنایا جاسکتا ہے۔

میلاد النبی کے تمام جلوس پر امن طریقے سے اختتام پذیر ہوئے اور کسی قسم کا ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔اہلیان علاقہ میاں ارشاد ایڈوکیٹ،حاجی حبیب احمد ڈاہر، سابق ناظم عاشق بلوچ، میاں اشرف کھچی، میاں ارشد کھچی، میاں اختر کھچی، قاضی سراج احمد، ملک سردار، محمد صابر، محمد نادر، حاجی رشید احمد، چوہدری برکت اللہ، چوہدری شفقت، بختاور کھچی، ایس ڈی او محمد ساجد محمود، ملک محمد صادق ڈھڈی، ملک فیاض گوگی، محمد حیات خان، کامران رشید، ملک اقبال ڈھڈی اور محمد حبیب نے مقامی پولیس کے چاق و چوبند دستوں، ریسکیوکی امدادی ٹیموں،میلاد مصطفی کمیٹی،پاکستان سوشل ایسوسی ایشن، الرحمٰن رورل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن، لو کل سپورٹ آرگنائزیشن جمرانی کہنہ کے عہد یداران اور کارکنان کو میلاد النبی بہترین انتظامات پر مبارکباد دی۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں