وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف تین روزہ دورے پر سعودی عرب میں ، عالمی رہنماؤں سے ملاقات نہیں ہو گی

وزیر اعظم آج امریکا عرب سربراہ کانفرنس میں شرکت کریں گے ، اور اپنے خطاب میں شرکا کو خطے میں دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کامیابیوں سے آگاہ کریں گے۔ وزیر اعظم کے ہمراہ ان کی اہلیہ کلثوم نواز، صاحبزادے حسین نواز، مشیر خارجہ سرتاج عزیز، مشیر قومی سلامتی امور ناصر جنجوعہ، سیکرٹری فواد حسن فواد اور ایڈووکیٹ اکرم شیخ بھی موجود ہیں۔

نواز شریف سعودی عرب کی جانب سے دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے ہونے والی تقریب اور اسٹیٹ بینکوئٹ میں بھی شریک ہوں گے جب کہ وزیر اعظم 22 مئی کو مدینہ منورہ جائیں گے اور 23 مئی کی ان کی وطن واپسی ہو گی۔

واضح رہے ریاض میں ہونے والی کانفرنس میں 55 اسلامی ممالک کے سربراہان شریک ہوں گے جب کہ امریکا کی نمائندگی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کریں گے۔ اجلاس میں دنیا سے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لئے لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

ترجمان کے مطابق وزیراعظم کے مصروف شیڈول کے باعث عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں ممکن نہیں ہو سکے گی – کانفرنس میں سعودی فرمانرواں اور امریکی صدر سمیت 55 مسلم سربراہاں مملکت شرکت کر رہے ہیں۔
وزیر اعظم کانفرنس سے شرکت کے بعد 22 مئی کو مدینہ منور بھی جائیں گے، جب کہ 23 مئی کو وہ وطن واپسی کیلئے روانہ ہو جائیں گے۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں