ٹماٹر کیچپ اور املی کی چٹنی گھر میں بنا کر محفوظ کریں

ٹماٹر کیچپ
اجزاء

ٹماٹر1 کلو

چینی 1 پاؤ

نمک کھانے کا 1 چمچ

سرخ مرچ کھانے کا 1.5 چمچ

گرم مصالحہ 1 چائے کا چمچ

پوٹاشیم میٹابائی سلفائیٹ ( فوڈ پریزرور ) 1/2 چائے کا چمچ

ترکیب :-

ٹماٹو کیچپ تیار کرنے کے لیۓ ٹماٹروں کو ابال کر ان کا چھلکا اتار لیں اور گودے میں سے بیج چھلنی کی مدد سے علیحدہ کر لیں ۔ اس طرح حاصل ہونے والے جوس کو گرم کرکے گاڑھا کر لیں ۔ ایک کلو ٹماٹروں کے جوس میں ایک چہارم کلوگرام چینی ڈالیں ۔ اسے چند منٹ تک پکائیں اور پھر نمک مرچ اور گرم مصالحہ حسب ذائقہ شامل کر لیں ۔ آخر میں پوٹاشیم میٹابائی سلفائیٹ شامل کرکے اسے اچھی طرح ملا لیں –
—————————————————————————

املی کی چٹنی
اجزاء

املی 1 چھٹانک

نمک اور سرخ مرچ حسب زائقہ

کشمش 1 بڑا چمچ

چینی 1 کھانے کا چمچ

اگر چٹنی کو محفوظ کرنا ہو تو پھر پوٹاشیم میٹابائی سلفائیٹ ( فوڈ پریزرور ) 1/4 چائے کا چمچ

ترکیب
املی کو بھگو ديں ، پندرہ منٹ کے بعد اس کو صاف کر کے اس کے بيج نکال لیں اور اس ميں نمک اور سرخ مرچ شامل کے اس کو ہلکی آنچ پر پکنے دیں پھر کشمش شامل کریں ، اگر پانی خشک ہو گیا ہو تو پھر تھوڑا پانی اور ڈال لیں مزید گاڑھا ہونے پر چولہے سے اتار لیں – محفوظ کرنے کے لیئے آخر میں پوٹاشیم میٹابائی سلفائیٹ ملا لیں –

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں