پاسبان اسکالر شپ حاصل کرنے کا طریقہ

اگر آپ ایک مستحق طالب علم ہیں تو پاسبان اسکالرشپ پروگرام کے تحت مالی مدد کے لئے درخواست جمع کر وا سکتے ہیں ۔ ہماری ویب سائٹ سے اسکالر شپ فارم ڈاؤن لوڈ کیجیے اور اسے اپنے ادارے کے سربراہ سے تصدیق کروانے کے بعد مطلوبہ اٹیچمنٹ کے ساتھ ساتھ ای میل کریں. اگر ضروری ہوا تو آپ کو ، انٹرویو کے لیے بلایا جاسکتا ہے ۔
ہماری ٹیم طالب علم کی مالی حیثیت اور تعلیمی ریکارڈ کو مدِنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کرے گی۔ . طالب علم کی جانب سے درکار معلومات مکمل ہونے کے بعد ہماری ٹیم ایک مہینہ میں فیصلہ کرے گی ۔ پاسبان کے پاس فنڈز محدود ہونے کے باعث پاسبان ویلفیر فاونڈیشن صرف درخواست دہندگان کے درمیان سب سے زیادہ حقدار طالب علم کو ترجیح دے گی ۔ انتخاب کا معیار تعلیمی کامیابیوں ، خاندان کی آمدنی اور خاندان میں کفالت کرنے والے افراد کی تعداد کی بنیاد پر کیا جائے گا۔
اسکالرشپ میٹرک ، انٹرمیڈیٹ، گریجویشن / پوسٹ گریجویشن ، ایم فل اور پیشہ ورانہ ڈگری کے طالب علموں کو دی جاتی ہے توقع کی جاتی ہے کہ پاسبان اسکالرشپ کی طرف سے عطا کی گئی رقم وصول کنندگان اپنی تعلیم مکمل ہونے کے بعد آسان اقساط میں پاسبان ویلفیر فانڈیشن کو وآپس کریں گے تاکہ ایک اور ضرورت مند طالب علم کی مدد کی جاسکے۔

اہلیت کا معیار

میٹرک سے گریجویشن / پوسٹ گریجویشن ، ایم فل اور پیشہ ورانہ ڈگری کے طالب علم درخواست دے سکتے ہیں ۔
1. گورنمنٹ انسٹیٹیوٹس۔
2. رجسٹرڈ / تسلیم شدہ اداروں۔
3. ستر فیصد سے زائد نمبرز یافتہ۔
4. یتیم طالب علم۔
5. آئی ڈی پیز اور زلزلہ سے متاثرہ علاقے کے طالب علم۔
شدید مالی مشکلات کا سامنا کرنے والے خاندان کے طالب علم۔

مندرجہ ذیل نااہل ہیں:

پی ایچ ڈی اور مذہبی مدارس کے طالب علم۔
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اور ورچوئل یونیورسٹی۔
پرایویٹ ادارے۔
سیلف فنانس ۔
پہلے سے کسی ادارے سے اسکالرشپ لینے والے طالب علم

مزید تفصیلات کے لیے برائے مہربانی پاسبان کی ویب سائٹ وزٹ کیجیے:

Pasban Scholarship Program

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں