پاناما کیس، جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے سامنے حسین نواز کی طلبی ، کیا حسین نواز پیش ہوں گے ؟؟

وزیراعظم نوازشریف کے صاحبزادے حسین نواز کو پاناما کیس میں بنائی گئی جے آئی ٹی ٹیم نے آج طلب کر لیا ہے ، میڈیا اطلاعات کے مطابق حسین نواز کو جے آئی ٹی ٹیم نے نوٹس جاری کرتے ہوئے آج سرکاری چھٹی کے دن جے آئی ٹی ٹیم کے سامنے پیش ہونےکی ہدایت کی ہے – تجزیہ نگاروں کے مطابق جے آئی ٹی ٹیم کی طرف سے یوں چھٹی کے دن طلب کیئے جانا کوئی بڑا بریک تھرو ہو سکتا ہے ، حکومتی وزراء کے حوالے سے ذرائع یہ دعویٰ کر رہے ہیں کہ حسین نواز جے آئی ٹی ٹیم کے سامنے پیش نہیں ہوں گے –

اس سے قبل 25 مئی کو جے آئی ٹی ٹیم نے حسین نواز کو طلب کیا تھا جس میں انہیں تمام دستاویزات ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی تھی ، لیکن پیش ہونے کے بجائے حسین نواز نے جے آئی ٹی کے 2 ممبران پر اعتراض کرتے ہوئے ایک درخواست سپریم کورٹ میں جمع کرائی جس میں ان کا کہنا تھا کہ ان ممبران کی سیاسی جماعت سے وابستگی ہے لہذا انہیں جے آئی ٹی سے علیحدہ کیا جائے جس پر 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت 29 مئی کو مقرر کررکھی ہے –

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں