پاکستانی مصنفین کی ایسی کتابیں جو بین الاقوامی سطح پر سراہی گئیں

1 Moth Smoke

محسن حامد کی لکھی گئی اس کتاب میں لاہور کے ایک بینکر کی کہانی بیان کی گئی جو اپنی نوکری کھونے کے بعد اپنے ایک دوست کی بیوی کے عشق میں مبتلا ہو کر نشے اور جرم کی دنیا میں پھنس جاتا ہے –

2 My Feudal Lord

اس کتاب کی مصنفہ وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ دورانی ہیں ، کتاب میں طاقتور پاکستانی معاشرے میں پھنسی کمزور خواتین کی کہانی پر مبنی ہے –

3 Agency Rules

خالد محمد کی لکھی ہوئی یہ کتاب ایک پاکستانی نوجوان کمال کی کہانی پر مبنی ہے جو پاکستان کی بقا کے لیئے ایک میشن پر جاتا ہے – کتاب میں سوویت یونین ٹوٹنے کے بعد مجاہدین کی واپسی کا بھی ذکر کیا گیا ہے –

4 The Writing On My Forehead

اس کتاب کی مصنفہ نفیسہ حجازی ہیں اصل میں یہ ایک جذباتی ناول ہے جس میں ایک عورت کے اسکے خاندان ، اسکی بیٹیوں اور بہنوں کے ساتھ مضبوط تعلقات کے متعلق اظہار کیا گیا ہے –

5 The Blind Man’s Garden

ندیم اسلم کی لکھی ہوئی اس کتاب میں ٩/١١ کے بعد کے حالات کا ذکر کیا گیا جہاں پاکستانی اور افغانی اپنے دوستوں اور دشمنوں میں فرق نہیں کر پا رہے –

6 The Duel

طارق علی نے اس کتاب میں پاک امریکہ تعلقات اور دی جانے والی امریکی امداد کے تناظر میں امریکی سیاست دانوں کی پاکستان میں مداخلت پر روشنی ڈالی ہے اسکے علاوہ کتاب میں انہوں نے پاکستان میں سیاسی کرپشن اور دہشت گردی پر بات کی ہے –

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں