پاکستان میں رمضان المبارک 1438 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا ، پہلا روزہ اتوار 28 مئی کو ہو گا

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اعلان کے مطابق پاکستان میں رمضان المبارک 1438 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا ، یکم رمضان المبارک بروز اتوار 28 مئی 2017 کو ہو گا – اسلام آباد میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مفتی منیب الرحمان کی صدارت میں ہوا کمیٹی کے دیگر ارکان میں مولانا حنیف جالندری ، مولانا یاسین ظفر ، مولانا عبد الرشید الازہری ، مولانا سید خالد محمود ندیم ، قاری اختر شاہ وغیرہ اورمحکمہ موسمیات کے حکام شریک تھے –

تقبل الله منا ومنكم صالح الاعمال وكل عام وانتم بخير –

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں