پاکستان کے کامیاب ترین کپتان ایشیا کے بدترین کپتانوں‌کی فہرست میں‌شامل

مصباح الحق نے 2010ء میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان کا عہدہ سنبھالا اور سات سال کے اس سفر کے دوران انہوں نے کئی فتوحات سمیٹیں. سابق کپتان عمران خان پاکستان ٹیسٹ کرکٹ کے کامیاب ترین کپتان سمجھے جاتے تھے جنہوں‌نے 48 میچز کی کپتانی کرتے ہوئے 16 میچز میں‌پاکستانی ٹیم کو فتح دلائی .مصباح الحق نے عمران خان کے ریکارڈ‌کو توڑتے ہوئے پاکستانی تاریخ کے کامیاب ترین کپتان بن گئے.انہوں‌نے 25 میچز میں‌پاکستان کو فتح دلائی اور ان کی قیادت میں‌فتح کا تناسب 43.32 رہا.

تصویر کا دوسرا رخ یہ ہے کہ برج ٹاؤن، بارباڈوس میں میزبان ویسٹ انڈیز سے شکست کے بعد مصباح الحق کی بطور کپتان 55 ٹیسٹ میچز میں یہ 19 ویں شکست تھی… یوں وہ سب سے زیادہ ناکامیوں سے دوچار ہونے والے کپتانوں کی ٹاپ 10فہرست میں شامل ہو گئے، ایشیا میں سب سے شکستوں کا سامنا کرنے والے کپتانوں میں مصباح الحق نے سری لنکن ارجنا رانا ٹنگا اور بھارتی نواب منصور علی خان پٹودی شامل ہیں.

علاوہ ازیں پٹودی نے بطور کپتان 40 ٹیسٹ میں سے 9 جیتے اور 19ہارے، رانا ٹنگا 60 ٹیسٹ میں 27 فتوحات حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے، 19 میں مات ہوئی جبکہ مصباح الحق 55 ٹیسٹ کھیلے، 25 جیتے اور 19میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔یاد رہے کہ ڈومینکا میں پاکستانی کپتان اپنے کیریئر کا آخری ٹیسٹ میچ کھیلیں گے۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں