پھول کا کاروبار یعنی ” خوا شاں ویکلی ” پاکستان سے چینی زبان میں شائع ہونے والا پہلا ہفت روزہ

اخبار کے مطابق اس کی اشاعت پانچ ہزار ہے اور اس کے قارئین کی تعداد 60 ہزار ہے۔ ہفتہ وار اخبار کا دفتر اسلام آباد میں دو سال سے کام کر رہا ہے اور رواں ہفتے اس کا 21 واں ایڈیشن شائع ہوا ہے۔ اخبار کی چیف ایڈیٹر چینی نژاد رما ہیں جبکہ عملے میں چینی اور پاکستانی افراد دونوں شامل ہیں۔

‘خوا شاں’ کے دفتر میں موجود ہوں تو ایسا نہیں لگتا کہ اسلام آباد کے مصروف کاروباری علاقے میں واقع عمارت میں ہوں بلکہ کان پڑی آوازیں، دیواروں پر آویزاں تصاویر اور چینی روایتی قہوے کے لوازمات سبھی بیجنگ کے ماحول کے عکاس لگتے ہیں۔

اخبار کی چیف ایڈیٹر رما کہتی ہیں کہ ‘اخبار پاکستان اور چین میں کاروبار کے حوالے سے خاص طور پر کام کرتا ہے۔ اس کے علاوہ اس کی ادارتی پالیسی میں دونوں ملکوں کی ثقافت، سیاحت اور تفریح سے متعلق خبروں کو بھی اہمیت دی جاتی ہے۔

چینی زبان میں ‘خوا’ کا مطلب ہے پھول اور ‘شاں’ کا معنی ہے کاروبار۔ اس طرح لفظی معنی ہوا پھول کاروبار لیکن لغوی معنی خالص کاروبار کے ہیں –

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں