چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری بہاولپورکے سالانہ انتخابات

سمہ سٹہ (ملک محمد طارق آرائیں سے)چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری بہاولپورکے سالانہ انتخابات2019-20خوش اسلوبی سے تکمیل پذیر ہوئے پولنگ صبح 9بجے سے شروع ہو کر شام 6 بجے تک بغیر کسی وقفہ کے جاری رہی تاہم ووٹرز کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے ٹائم بڑھانا پڑا۔ چیمبر آف کامرس میں ایسوسی ایٹ کلا س کے رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 581 ووٹوں میں 515 ووٹ کاسٹ ہوئے جب کے کارپوریٹ کلاس کے رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 215 میں 203 ووٹ کاسٹ ہوئے مجموی طور پردونوں ٹرون آوٹ %93رہا۔ جس میں پانچ نشتوں پر چوہدری جبار گروپ کے ملک فیاض ناظم اعوان، ملک عثمان رشید، عمر دراز چیمہ، چوہدری تنویر احمد احمد بلال کامیاب اور ایک نشت پر فاونڈر گروپ صرف ایک نشت پر وحید ارشدچوہدری ہوئے اور ایسوسی ایٹ کلاس میں جاوید اقبال چوہدری،ظفر شریف عدیل بھٹی،شیخ مسلم پرویز،عماد احمد سلیمی، محمد نعیم کامیاب ہوئے چیمبر آف کامرس اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے بہترین انتظامات کیے گئے تھے۔ ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے لیے نیشل ہائی وے بیٹ نمبر 20کی طرف سے ڈی ایس پی سہیل افضل، سب انسپکٹر رؤف کریم،سب انسپکٹر ساجد سلیم چوھدری اپنے سٹاف کے ہمراہ موجودتھے۔ضلعی انتظامیہ کی طرف سے SHOتھانہ صدر غلام رسول بھٹی بھاری نفری کے ہمراہ موجود تھے جبکہ ٹریفک پولیس کی طرف سے سب انسپکٹر ذوالقرنین اپنے سٹاف کے ہمراہ موجود تھے۔ جنہوں نے امن و امان کے قیام کے لیے ہر ممکنہ انتظامات کر رکھے تھے۔ الیکشن میں بزنس کمیونٹی کے دو بڑے گروپس کے علاوہ دو آزاد امید واروں نے بھی ایسوسی ایٹ کلاس کے لیے حصہ لیا۔چوھدری عبدالجبار اینڈ رانا طارق گروپ کی طرف سے جس کی سر پرستی وفاقی وزیر ہاؤسنگ سکیم چوھدری طارق بشیر چیمہ کر رہے ہیں۔ جبکہ مد مقابل فاؤنڈر گروپ جس کی سر پرستی صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چوھدری اور سابق سینیٹرچوھدری سعود مجید کر رہے ہیں۔نتائج کے مطابق صدارت کی کے لیے مضبوط امیدوار چوہدری عبدالجبار اور طارق گروپ جاوید اقبال چوہدری ہونگے کیونکہ ان کے موجودہ سیٹ کے آٹھ امیدوار پہلے موجود ہیں

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں