کراچی: دو مبینہ دہشت گردوں‌کی شناخت ہوگئی

کراچی کے علاقے اردو بازار میں رینجرز کی کارروائی میں ہلاک ہونے والے 2 مبینہ دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق ایک مبینہ دہشت گرد کانام نعیم اچکزئی ہے جبکہ دوسرے کی شناخت حمید کے نام سے ہوئی ہے۔نعیم اچکزئی کا تعلق پشین سے تھا اور ٹیکسی چلاتا تھا. حمید فلیٹ میں بیوی اور 3 ماہ کی بچی کے ساتھ رہائش پذیر تھا. چار زیر حراست ملزمان سے تفتیش جاری ہے جبکہ ٹیکسی بھی تحویل میں لے لی گئی ہےجس کا نمبر پی ایچ 2487 ہے۔دوسری جانب پولیس سرجن کا کہنا ہے کہ اردو بازار مقابلے میں ہلاک 5 نامعلوم افرادکی لاشیں سول اسپتال منتقل کی گئی ہیں جن میں 35 سے45 سال کی عمرکے3مرد شامل ہیں۔پولیس سرجن کے مطابق 35 سالہ خاتون اور2سے3ماہ کی بچی بھی ہلاک افراد میں شامل ہے. زخمی رینجرز اہلکاروں کی شناخت سپاہی شریف خان،انعام اللہ ، وحید اور آصف کے ناموں سے ہوئی ہے. زخمیوں میں 12 سال کا بچہ کبیر بھی شامل ہے۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں