کراچی میں گھر سے 2 خواتین کی لاشیں برآمد

کراچی کے علاقے میمن گوٹھ میں ملیر ندی کے قریب واقع ایک گھر سے 2 خواتین کی لاشیں ملی ہیں۔

ریسکیو ذرائع کےمطابق ملیر ندی کے علاقے میں واقع گھر سے ملنے والی لاشیں ماں اور بیٹی کی ہیں جن کےجسموں پر گولیوں کے نشانات ہیں۔
علاقہ پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ عجب گل نامی شخص نے مبینہ طور پر اپنی بیوی اور بیٹی کو فائرنگ کر کے قتل کیا اور فرار ہو گیا۔

پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ ملزم کو گرفتار کرنے کے لیے کارروائی کی جا رہی ہے۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں