کشمیریوں کو حق خودارادیت سے محروم نہیں رکھا جا سکتا، نفیس زکریا

ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا نے کہا ہے کہ کشمیری 7دہائیوں سےآزادی کی جدو جہد کررہےہیں، انہیں حق خودارادیت سے محروم نہیں رکھا جاسکتا، پاکستان کشمیریوں کے حق خود ارادیت کیلیے سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھےگا۔

ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایک سال کے دوران قابض بھارتی فوج نے وادی میں مظالم بڑھا دیے ہیں، کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی حمایت کرنے والوں کو دہشت گرد قرار دینا ناانصافی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری پاکستان کی قربانیوں کی معترف ہے، پاکستان ہرقسم کی دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں جنہیں انسانی حقوق کے اداروں نے بھی ریکارڈ کیا ہے، پاکستان مسئلہ کشمیر کا پر امن حل سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق چاہتاہے۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں