کشمیر ویلی —- اسٹوری آف اے جرنلسٹ

جرنلسٹ کا مطلب ہے سچائی کی تہہ تک پہنچنا ، ود آوٹ اینی پرسنل انٹرسٹ _______ بے روزگار نوجوانوں کو منشیات کے کاروبار میں اتارا جاتا ہے پھر ان ہی کے زریعے ملک کے کونے کونے میں چرس کی کھیپ پہنچائی جاتی ہے ____________ جب تک یہاں کا نوجوان بے روزگار ہے تب تک اس قوم کا مسلہ حل نہیں ہو سکتا _________ سچائی اور ایمان کی جیت تب بھی ہوئی تھی ، اب بھی ہو گی – انشاء الله ، کسی بھی قیمت پر –

یہ خوبصورت ڈائیلاگ ہیں کشمیری ہدایت کار حسین خان کی فلم ” کشمیر ویلی —- اسٹوری آف اے جرنلسٹ ” کے – وادی کشمیر کے ہدایت کار حسین خان نے ” کشمیر ویلی — اسٹوری آف اے جرنلسٹ ” کے عنوان سے ایک بہترین فلم بنائی ہے ، تین سال تک محنت و مشقت کے بعد ایک ایسی کہانی پردے پر لائی گئی ہے جو تمباکو ، ڈرگ مافیا ، سگریٹ نوشی جیسی کئی برائیوں کو بے نقاب کرتی ہے – فلم میں کئی نقلی غیر سیاسی ایجنسیوں کا پردہ بھی فاش کیا گیا ہے – فلم میں زیادہ تر سماجی برائیوں کو فوکس کیا گیا ہے ، یہ فیوچر فلمز کشمیر کی پہلی پیش کش ہے جو اردو زبان میں دستیاب ہے –

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں