کلبھوشن بھارتی جاسوس ہے وقت پر پکڑا نہ جاتا تو مزید دہشت گردی کراتا – چوہدری نثار علی خان

چوہدری نثار نےکا ورسک میں ایف سی کی ریکروٹس کی ١٢٥٦ ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چند لوگوں نے پر امن ملک میں شر کا طوفان برپا کررکھا ہےاورآپ نے ان لوگوں کا مقابلہ کرنا ہے – ان کا کہنا تھا کہ ایف سی چھوٹی موٹی فورس نہیں ،اس کی سو سال پرانی تاریخ ہے اور اس تاریخ میں خطے کے سیکڑوں جوانوں و افسران کا خون شامل ہے –

کلبھوشن کے معاملے پر انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں کوئی ابہام نہیں ، وہ بھارتی جاسوس ہے اوروقت پر پکڑا نہ جاتا تو مزید دہشت گردی کراتا رہتا، کلبھوشن کو پاکستانی آئین اور قانون کے مطابق سزا دی گئی اور اسی کے مطابق سزا پر عمل بھی ہوگا۔

چوہدری نثار نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کی عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں جبکہ پاکستان کسی ایسی پالیسی کا ساتھ دینے کا سوچ بھی نہیں سکتا جو افغانستان کی خودمختاری اور امن میں خلل ڈالے۔

انہوں نے کہاکہ افغان حکومت الزام تراشی کے بجائے اپنی داخلی کمزوریوں پر توجہ دے ، افغانستان کا بھارت کی زبان میں بات کرنا قابل قبول نہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ رمضان المبارک کے بعد ایران کا دورہ کروں گا، ایران سے ہمارے قریبی تعلقات ہیں اور آئندہ بھی رہیں گے۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں